ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جال میں پھنسی 1500 کلو گرام وزنی مچھلی دوبارہ چھوڑی گئی سمندر میں 

منگلورو : جال میں پھنسی 1500 کلو گرام وزنی مچھلی دوبارہ چھوڑی گئی سمندر میں 

Tue, 26 Oct 2021 16:53:23    S.O. News Service

منگلورو 26/ اکتوبر (ایس او نیوز) گہرے سمندر میں شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں 1500 کلوگرام وزنی مچھلی پھنس گئی جسے دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا ۔ 

اطلاع کے مطابق  شارک کی اقسام سےتعلق رکھنے والی یہ دیو ہیکل مچھلی بحیرہ عرب میں ماہی گیروں کے دوران ساگر نامی کشتی کے جال میں پھنسی تھی ۔ چونکہ اس مچھلی کا شکار قانونی طور پر ممنوع  ہے اس لئے ایک کرین کی مدد سے اس مچھلی کو دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا گیا مگر ماہی گیروں نے اس منظر کو اپنے موبائل کیمرے میں قید کرلیا اور اب اس کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔


Share: